منگلورو:30/اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں جھوٹ پھیلا کر انہیں بے وقو ف بنانا بی جے پی کا کلچر ہے ۔ منگلورو دورے کے لئے اتوار کو وزیر اعلیٰ جب منگلوروائیرپورٹ پہنچے تو اخبارنویسوں کی طرف سے بنگلورو میں تعمیر کئے جانے والے اسٹیل برج کو لے کر بی جے پی کے الزام کے متعلق سوال پوچھا گیاتو وزیر علیٰ نے مندرجہ بالا وضاحت دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارا نہیں ہے بلکہ 2010میں جب بی جے پی اقتدار میں تھی اس وقت کا پروجکٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 2014-2015کے بجٹ میں جب اسٹیل برج کا اعلان کیا گیا تو اس وقت سے بی جےپی کچھ نہ کچھ کہتی رہی ہے، اور اب وہ لوگوں کوجھوٹ کے سہارے بے وقوف بنارہی ہے، تاکہ حکومت کے خلاف رائے دہی کے لئے فضا بنا سکے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ جھوٹ بولنا بھگوا کلچر کا ایک حصہ ہے۔
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ساحلی اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اترکنڑا کے لئے علاحیدہ ریت پالیسی بنانے کا تیقن دیا۔ 3نومبر کو منعقدہونے والی میٹنگ میں اس تعلق سے فیصلہ لئے جانے کی بات کہی۔